سیکورٹی معاہدہ خطے میں امن کی کنجی ہے: ہیگل

Hegel

Hegel

برسلز (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے نے یہ بات نیٹو کے وزرائے دفاع کے ہونے والے اجلاس کے موقع پر یہ بات افغان وزیردفاع بسم اللہ خان محمدی کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ ہیگل اور محکمہ دفاع کے دیگر اعلی عہدیداروں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی طرف سے اعلان کردہ حالیہ معاہدے پر افغان رہنما جلد حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

افغان رہنما بھی اس معاہدے کی اہمیت کا ادراک رکھتے ہیں جس کے تحت 2014 کے بعد اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کے قوائد و ضوابط طے ہو سکیں گے۔ امریکہ کے وزیر دفاع چک ہیگل نے دوطرفہ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے افغان رہنمائوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئندہ سال کے اواخر میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے تناظر میں خطے میں امن کو یقینی بنانے کی کنجی ہے۔

واضع رہے کہ برسلز میں نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع 2014 کے اواخر میں افغانستان سے نیٹو مشن کے اختتام کے تناظر میں افغانستان سے متعلق صلاح و مشورے کے لیے جمع ہیں۔ اس سے قبل ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ افغان اس کا ذمہ دارانہ انداز میں جائزہ لے رہے ہیں اور ہم صحیح سمت میں ہیں لیکن یہ اسی انداز میں طے ہونا چاہیے کیونکہ بہت سے لوگ اور ممالک اس میں شامل ہیں لیکن اس میں اہم کردار افغان عوام کا ہے۔