فتح پور (میاں محمد رضوان ) سیکورٹی انتظامات پر کوئی کمپرومائز نہیں ، ادارے سیکورٹی کے انتظامات کو فی الفور مکمل کریں
ان خیالات کا اظہار ای ڈی او ایجوکیشن لیہ طاہر شفیق چشتی نے گورنمنٹ بوائز سکول ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فتح پور میں سیکورٹی اور مارکنگ سنٹرکے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ،اس موقع پر گورنمنٹ بوائز سکول کے سنیئر ہیڈ ماسٹر محمد ریاض بھٹہ نے بریفینگ دی ، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔
دہشت گرد عناصر تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، ہم اداروں کو بہتر سیکورٹی فراہم کرکے ان کی حوصلہ شکنی کریں گے ،گرلز ہائی سکول میں بھی بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی اور مارکنگ سنٹر پر بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔