کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) گزشتہ روز سیکیورٹی انتظامات ناکافی ہونے کے باعث نادرا سنٹر بند اور بعد ازاں لوگوں کے اجتماع پر کھول دیا گیا تھا۔اس موقع پر DSP کروڑ نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پرسنٹر کھلوادیا
لیکن سیکیورٹی تو کیا فراہم کرنی تھی اگلے روز روٹین کے مطابق بھی چیکنگ کے لئے کوئی نہ آیا،کروڑ لعل عیسن کے شہریوں نے نادرا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا آفس کروڑ میں CCTVکیمرے اور واک تھروگیٹ کا انتظام کیا جائے تاکہ دفتر کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔
نادرا حکام کے مطابق آئے روز پولیس حکام اور سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی کے حوالے سے تنگ کرتے رہتے ہیں ہم نے خود سے تو انتظامات نہیں کرنے محکمہ چاہے تو سیکیورٹی کیمرے اور واک تھرو گیٹ ممکن ہیں۔