سکیورٹی کی عدم فراہمی، کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم شروع نہ ہو سکی

Polio

Polio

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ ٹائون، قائد آباد اور گڈاپ کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی نہ ملنے کی وجہ سے پولیو مہم شروع نہیں کی جاسکی ، پولیو ورکرز سیکورٹی عملے کا انتظار کرتی رہی۔

پیر سے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں رشید آباد، یوسف گوٹھ، مواچھ گوٹھ سمیت دیگر مقامات پر تین روزہ مہم شروع کی جانی تھی۔ پولیو ورکرز صبح سے اپنے اپنے علاقوں میں جانے کے لئے پہنچ گئے لیکن سیکورٹی اہلکار فراہم نہیں کئے گئے جس پر پولیو ورکرز پولیو مہم پر روانہ نہیں ہو سکے اور سیکورٹی نہ ملنے کی وجہ سے پولیو مہم شروع نہیں کی جاسکی۔

قائد آباد اور گڈاپ کے علاقوں میں بھی ا نسداد پولیو مہم شروع نہیں ہوسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر سے کراچی کے دیگر علاقوں کورنگی، لانڈھی اور دیگر علاقوں میں مہم شروع کر دی گئی تھی۔