انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں سیکورٹی بل کے تنازع پر پارلیمنٹ میدان جنگ بن گیا ، ارکان نے ایک دوسرے پر کرسیوں ، مائیک اور دیگر اشیاء سے حملے کر کے پانچ کو ہسپتال پہنچا دیا۔ ترکی میں مظاہرین کو کنٹرول کرنے کا اختیار پولیس کو دینے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہوا۔
ارکان ایک دوسرے پر پل پڑے ۔ کرسیاں ، گلاس ، لوہے کے اوزار ، جس کے ہاتھ جو لگا مخالف کو دے مارا ۔ لڑائی کے دوران پانچ ارکان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔