لاہور (جیوڈیسک) شاعر مشرق اور مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی آج 75 ویں برسی منائی جارہی ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان کا مزار عوام کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں مسلمان کسی خطرے کے بغیر اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گزار سکیں لیکن شاید انہیں معلوم نہ ہو گا کہ ان کی تعبیر میں مسلمان ہی مسلمان کا دشمن ہو جائے گا اور اس دشمنی کی زد میں مساجد ، اولیائے کرام کے مزار بھی آئیں گے۔
آج مصور پاکستان کا 76 واں یوم وفات ہے لیکن ان کا مزار بھی سیکیورٹی خدشات کی زد میں آ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے مزار میں شہریوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، اسی وجہ سے مزار اقبال پر آج ان کی برسی کی تقریب بھی منعقد نہ ہو سکی۔