لاہور (جیوڈیسک) عمران خان نے آج داتا دربار پر حاضری دینا تھی جس کے بعد انہیں چیئرنگ کراس پر جلسے کے لئے ریلی کی شکل میں لایا جانا تھا لیکن پنجاب پولیس نے عمران خان کو مال روڈ پر جلسے کیلئے سیکورٹی دینے سے انکار کر دیا۔
پولیس کی طرف سے سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کے بعد جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔ عمران خان اب چیئرنگ کراس کے بجائے مرکزی سیکرٹیریٹ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔
اس سے پہلے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے خبر آ رہی ہے کہ ان کے خلاف ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے۔ ریفرنس آتا ہے تو اسے خوش آمدید کہیں گے۔