سیکیورٹی خدشات : اسلام آباد ،راولپنڈی کی موبائل فون سروس بند

Mobile Service

Mobile Service

اسلام آباد(جیوڈیسک)چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے دورہ پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں ایک بار پھر موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔ چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے دن بھی موبائل فون سروس کو دوپہر ایک بجے بند کر دیا گیا۔

سروس شام پانچ بجے تک بند رہے گی۔ سروس بند ہونے کے باعث لوگوں کو رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ موبائل فون کے ساتھ ساتھ وائرلیس سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔