لاہور (جیوڈیسک) گلشن اقبال پارک میں گزشتہ اتوار کو پیش آنے والے سانحے کے بعد مقامی انتظامیہ نے شہر کے تمام پارکس کو سیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے تک عوام کے لیے بند کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر لاہور کے تمام پارکس کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات شام 6 بجے تک مکمل کرلیئے جائیں گے جس کے بعد پارکس کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا تاہم پارکس میں موجود جھولے بند رہیں گے۔
دوسری جانب پولیس نے گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں لگنے والے اتوار بازاروں کو بھی بند کرا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات مکمل ہونےتک یہ اتوار بازار نہیں لگیںٕ گے۔