لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چڑیا گھر کو عوام کیلئے بند کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ لاہور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
چڑیا گھر میں سیر کیلئے آنے والے شائقین کو اندر داخلے کی اجازت نہیں ملی اور انہیں مایوس گھروں کو واپس لوٹنا پڑا۔
دوسری جانب لاہور کے دیگر پارکس میں بھی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور کئی شہریوں کو پارکس میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔