طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کی پارلیمنٹ پر مسلح شدت پسندوں کے حملے کے بعد ایوان کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے بجائے دارالحکومت طرابلس کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہوا۔
پارلیمنٹ کے ترجمان عمر حمیدان نے بتایا کہ جب تک پارلیمنٹ ہاؤس کی حفاظت کیلئے تمام انتظامات مکمل نہیں ہو جاتے اس وقت تک اجلاس ہوٹل میں ہی جاری رہے گا۔ لیبیا کے الیکشن کمیشن نے 25 جون کو نئے پارلیمانی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔