سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد کی سیکورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی۔ مارکیٹوں اور مساجد میں بھی پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ وفاقی دار الحکومت میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث اسلام آباد اور اطراف کی سیکورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔
بری امام اور شہر کے قریب واقع پہاڑی علاقوں میں ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ فیصل مسجد کے عقبی پہاڑی علاقوں میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے کمانڈوز تعینات ہیں۔ اسلام آباد کی مارکیٹوں اور مساجد پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں۔
شہزاد ٹان، بھاراکہو، نورپروشاہان اور نواحی علاقوں میں اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ اتوار کی رات بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔