سیکیورٹی خدشات، مزارِ قائد عوام کے لیے بند

Mazar-e-Quaid

Mazar-e-Quaid

کراچی (جیوڈیسک) سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے قائدِاعظم کے مزار پر عام شہریوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کو وزارتِ داخلہ کی جانب سے ایک خط موصول ہوا تھا، جس میں مزارِ قائد پر دہشت گردی کا خطرے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ جمعرات کی صبح پولیس نے مزار پر موجود تمام لوگوں کو باہر جانے کی ہدایت کی جس کے بعد اسے عوام کے لیے بند کر دیا۔