سکیورٹی خدشات، نائجیریا میں سکول اور دفاتر بند کرنے کا حکم

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا کے صدر نے سکیورٹی خدشات کے باعث دارالحکومت میں واقع تمام سکول اور نسبتاً کم اہم سرکاری دفاتر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

نائجیریا میں 7 سے 9 مئی تک ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد ہو رہا ہے جس کے پیش نظر سکولوں اور دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فورم میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے اہم شخصیات تشریف لائیں گی، حکام کے مطابق اس موقع پر دہشت گردانہ کارروائیوں کا خدشہ ہے۔

قبل ازیں عسکریت پسندوں نے ایک سکول پر حملہ کر کے تین سو سے زائد طالبات کو اغوا کر لیا تھا جن کی بڑی تعداد تاحال لاپتہ ہے۔ یاد رہے کہ نائجیریا میں حالیہ دنوں میں پرتشدد واقعات میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔