سکیورٹی خدشات، پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

Double Riding Ban

Double Riding Ban

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، پابندی کا اطلاق ایک ماہ کیلئے ہو گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی لگانے کا فیصلہ دہشتگردی اور سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔

شہر میں دفعہ 144 کا بھی نفاذ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ شہر کی سڑکوں پر کالے شیشوں والی گاڑیوں پر بھی پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو اپنے کیمپوں میں وقت گزارنے کی ہدایت کی گئی ہے۔