کابل (جیوڈیسک) امریکا نے سیکورٹی معاہدے پر دستخط کے لئے دبا بڑھانے کی خاطر افغانستان کی عسکری امداد بند کر دی، فوجی آپریشنز متاثر ہونے لگے۔
افغان اخبار کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے افغان آرمی کی مختلف یونٹس کو تیل، لاجسٹکس اور دوسری امداد بند کر دی ہے۔ افغان وزیر دفاع نے صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے۔
صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی امداد بند کر کے امریکا، افغان سیکورٹی معاہدے پر دستخط کرانے کے لئے دباو بڑھانا چاہتا ہے، دوسری طرف ایساف نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔