سلامتی کونسل امریکہ کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے: شمالی کوریا

North Korea

North Korea

سیئول (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہئے کہ وہ شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے فرضی واقعات پر غور کرنے کی بجائے امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خاص طور پر امریکی سی آئی اے کی طرف سے پرتشدد تفتیشی طریقوں کے استعمال پر توجہ دے۔

ترجمان نے سی آئی اے کی طرف سے مشتبہ دہشت گردوں کو اذیتیں دیئے جانے کی مذمت کی اور کہا کہ شمالی کوریا کے مطابق سلامتی کونسل کا فرض بنتا ہے کہ وہ پرتشدد طریقوں کے استعمال کے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ انسانی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر سکے۔