اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان صوبے جلال آباد میں بھارتی مشن کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ حملے میں نو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغان صوبہ جلال آباد میں بھارتی مشن کے دفتر پر کیے جانے والے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے افغان حکومت اور اس کے قومی اداروں کی سالمیت پر اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
ارکان نے القاعدہ، طالبان اور مسلح گروپوں کی جانب سے مقامی آبادی، نیشنل سیکیورٹی فورسز، بین الاقوامی فوجیوں اور افغانستان میں امن کوششوں کو نشانہ بنائے جانے کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔