سلامتی کونسل کی لیبیا کے ملیشیا رہنماوں پر پابندی کی تجویز

Libya

Libya

نیو یارک (جیوڈیسک) قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد یا گروہوں کی جائیداد فروخت کی جا سکتی ہے یا ان پر سفری پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے ملیشیا گروپوں اور فوج کے دھڑوں کے درمیان تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ سلامتی کونسل نے متفقہ طور ایک قرار دار منظور کی جس میں ان لوگوں اور گروہوں پر پابندی کی دھمکی دی گئی۔

جو لیبیا کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر رہے ہیں یا سیاسی تبدیلی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیبیا میں سابق حکمران معمر قذافی کے خلاف 2011 میں بغاوت کرنے والے مسلح گروہوں کے درمیان لڑائی میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔