سلامتی کونسل لیبیا میں فوجی مداخلت کی اجازت کے لئے قرارداد کی منظوری دے: مصری صدر

Abdel Fattah Al Sisi

Abdel Fattah Al Sisi

پیرس (جیوڈیسک) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے لیبیا میں بین الاقوامی فوجی مداخلت کی اجازت دینے سے متعلق قرارداد کی منظوری دے۔سیسی نے فرانسیسی ریڈیو یورپ ون کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہم دہشت گردوں کو اپنے بچوں کے سر کاٹنے کی اجازت نہیں دینگے۔

لیبیا میں داعش مضبوط ہو رہی ہے،یہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے،ٹھکانوں پر بمباری کی جائے لیبیا کی حکومت کو ہتھیار فراہم کئے جائیں ہم نے لیبیا کی عوام کو ملیشیائوں اور انتہا پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا، یہ نامکمل مہم تھی۔ واضح رہے کہ داعش کی جانب سے 21 مصری قبطی مسیحیوں کے قتل کے بعد مصری فضائیہ نے گزشتہ روز دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور اسلحہ کے ڈپو کو نشانہ بنایا تھا۔ مصر فرانس سے رافیل جیٹ طیارے اور اسلحہ خریدے گا۔