سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
Posted on March 3, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Security Council
نیویارک (جیوڈیسک) پابندیاں شمالی کوریا کے چھ جنوری کو کئے گئے چوتھے ایٹمی تجربے اور سات فروری کو راکٹ لانچ کرنے کے جواب میں عائد کی گئی ہیں۔
پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کا مسودہ امریکا نے تیار کیا تھا۔ شمالی کوریا کے واحد اتحادی ملک چین نے بھی مسودے کی حمایت کی۔
شمالی کوریا پر دو ہزار چھ سے اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد ہیں۔ نئی پابندیوں کے تحت پیانگ یانگ جانے اور آنے والے تمام کارگو کو چیک کیا جائے گا۔
شام، ایران اور ویتنام میں شمالی کوریا کے تجارتی نمائندوں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔