سلامتی کونسل میں یوکرین سے متعلق جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج بلانے کی قرارداد منظور

Security Council

Security Council

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) سلامتی کونسل میں یوکرین سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج بلانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے قرار داد کی مخالفت کی تاہم قواعد کے باعث جنرل اسمبلی کا اجلاس بلانے سے نہیں روک پایا ۔

رپورٹس کے مطابق قرار داد کے حق میں 11 ووٹ آئے، واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کا خصو صی اجلاس بلانے کے لیے کونسل کے 15 میں سے 9 ووٹ کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امار ت، چین اور بھارت نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔