یمن (جیوڈیسک) یمن کی حکومت نے عالمی سلامتی کونسل سے یمن میں حزب اللہ کی مداخلت اور جرائم کے ارتکاب کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یمنی حکومت کی طرف سے سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ حزب اللہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے مداخلت کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں یمن کے مستقل مندوب احمد عوض بن مبارک نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ایک تقریر کا حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے 29 جون کو کہا تھا کہ ان کی تنظیم یمن کی حوثی ملیشیا کے شانہ بہ شانہ لڑنے کی خواہش رکھتی ہے۔