پیرس (جیوڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے لیے بھیک نہیں مانگ رہا، بلکہ یہ اس کا حق ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس کے دورے کے دوران پیرس میں بھارتی شہریوں سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی نشست کے لیے بھارت کسی سے بھیک نہیں مانگتا ہے۔
بلکہ یہ اس کا حق ہے۔ انہوں نے عالمی امن کے لیے بھارتی حکومت کے اقدامات اور شراکت داری کو بھی سراہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پیرس کا دورہ ختم کرکے آج جرمنی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
جبکہ اپنے غیر ملکی دورے کے آخری مرحلے میں 14اپریل کو کینیڈا پہنچیں گے۔