رائے ونڈ (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ملکی صورتحال، عاشورہ کے جلوسوں کی سیکورٹی اور سانحہ واہگہ بارڈر کے معاملات زیر بحث آئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو سانحہ واہگہ بارڈر پر اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے لئے کیے گئے اقدامات بالخصوص یوم عاشور پر قیام امن کے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔
وزیر اعظم محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بھرپور سیکورٹی اقدامات سے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانا ہو گا۔