پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کی جیلوں میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پولیس عارضی طور پر جیلوں کو اسلحہ فراہم کرے گی۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق جیلوں کے لیے نیا اسلحہ خریدنے پر وقت لگ سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے۔
کہ جیل حکام ضلع کے ڈی پی او کو ضرورت سے آگاہ کریں گے، ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں واقع جیلو ں کو اسلحہ فراہم کریں۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ڈیرہ اور بنوں جیل سانحات کے بعد صوبے بھر کی جیلوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔