سی پیک کی سکیورٹی: اخراجات عوام برداشت کرینگے، نپیرا کی منظوری

Security

Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) سی پیک کے تحت شروع کیے جانے والے 19 منصوبوں پر سکیورٹی کی مد خرچ کیے جانے والی رقم عوام سے وصول کی جائے گی، نیپرا نے منظوری دے دی۔

بجلی کے نئے منصوبوں کی سکیورٹی کے اخراجات بھی اب عوام کو ہی بھگتنا پڑیں گے، نیپرا نے سی پیک کے تحت شروع کیے گئے 19 منصوبوں کے ٹریف میں ایک فیصد سکیورٹی چارجز شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت اس وقت 15 ارب 56 کروڑ ڈالر کی لاگت سے 19 منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے۔

بجلی کے ان منصوبوں سے تقریبا 10 ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی، جس میں 4 ہزار میگاواٹ بجلی کے ترسیلی نظام کا علیحدہ پروجیکٹ بھی شامل ہے، منصوبوں پر سکیورٹی اخراجات کی مد میں سالانہ 3 کروڑ 15 لاکھ روپے خرچ ہونگے جو آئندہ 20 سے 30 سال تک وصول عوام سے کیے جاتے رہیں گے، مگر ساتھ ہی امن امان کی صورتحال کو ہر 5 سال کے بعد دیکھا جاتا رہے گا، اگر حالات بہتر ہوئے تو یہ چارجز ختم بھی کیے جاسکتے ہیں۔