کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے ملزمان کی تصاویر دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر بھی شامل ہے۔
مفتی نور ولی کی گرفتاری پر دو کروڑ روپے انعام کی رقم رکھی گئی ہے۔ سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق مفتی نور ولی علاقہ غیر سے ٹی ٹی پی نیٹ ورک کی نگرانی کرتا ہے۔
داؤد محسود علاقہ غیر سے کراچی میں نیٹ ورک چلا رہا۔ داود محسود ایسٹ زون سکیورٹی کا اہلکار رہ چکا ہے۔ داؤد محسود ٹی ٹی پی قائد آباد کے انچارج کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں سنبھال رہا ہے۔ داؤد محسود قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
داؤد محسود لانڈھی ، شاہ لطیف اور قائد آباد میں سکیورٹی فورسز پر حملے کیے۔ کراچی میں مزارات پر حملے میں بھی مفتی نور ولی گروپ ملوث ہے۔ مفتی نور ولی اور داؤد محسود بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔