کراچی (جیوڈیسک) طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم سرکاری کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز پر حملے نہ رکے تو مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو گا۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز پر حملوں سے طالبان سے مذاکراتی عمل پر منفی اثر پڑ رہا ہے، یہ سلسلہ نہ رکا تو مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو گا۔
طالبان سے مذاکرات میں اب بھی بہت سی رکاوٹیں ہیں جنہیں دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بہت خون بہہ چکا اور قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
وزیر اعظم نیک نیتی سے مذاکراتی عمل کامیاب کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو باتیں کہی ہیں وہ پارلیمنٹ سے متعلق ہیں انہیں یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانا چاہئے۔