باجوڑ (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند کے سرحدی علاقوں کا کنٹرول مکمل طورپر سنبھال لیا، ان علاقو ں پر 10 سال بعد سبز ہلالی پرچم لہرادیا گیا۔
ماموند قبائل اور سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دس سال بعد کگہ ٹاپ، نواٹاپ سمیت متعدد سرحدی علاقوں کا کنڑول سنبھال کر وہاں پوسٹیں قائم کردی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی پوسٹیں قائم ہونے کے بعد علاقے میں خوف وہراس کا خاتمہ ہو گیا جبکہ ماموند قبائل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ علاقے میں امن کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ مل کر کام کریں گے۔