شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) عسکری ذرائع کے مطابق میر علی کجھوری چیک پوسٹ پر گزشتہ روز خودکش حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا قافلہ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال لانے کے لیے جا رہے تھے کہ شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی۔
دونوں اطراف سے فائرنگ کے تبادلہ میں 23 شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو میر علی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میر علی کے بازار اور ملحقہ علاقوں موسکی میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن شروع ہے جبکہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جا رہی ہے۔