وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھاری ہتھیار اور گولا بارود برآمد

Weapons

Weapons

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کارروائی کے دوران بھاری ہتھیار اور گولا بارود برآمد کرلیے۔

کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقہ شلوبر خیل تیراہ میدان کے کھنڈر نما مکان میں چھاپہ مارا جس پر وہاں موجود دہشت گرد پولیس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہوگئے تاہم ان کے قبضے سے بھاری ہتھیار اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ میں 17 عدد پیٹی7۔12 بور کل 1445 عدد کارتوس، کارتوس 14.7MM بور دو بکس کل 170 کارتوس، ہینڈ گرینڈ سات عدد، دو عدد گولے RPG-7، آٹھ عدد RPG-7 فیوز، دو عدد کارتوس 81MM، تین عدد آرٹلری فیوز، دو عدد آرٹلری کارتوس، ایک عدد روسی ساختہ میزائل، دو عدد خود ساختہ بم (IEDs)، ایک عدد اینٹی پرسن مائن، ایک عدد گن RPG-7 اور ایک عدد واکی ٹاکی سیٹ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جن میں محمد آصف، کمانڈر شہزاد گل عرف فاروق اور گل آمین شامل ہیں۔ کاونٹر ٹیرارزم پشاور نے انسداد دہشت گردی ایکٹ سال 1997 کے تحت فرار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔