کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سکیورٹی فورسسز نے آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے 3 افرد گرفتار کر لئے جبکہ نوشہرہ میں سیکورٹی فورسز، پولیس اور حساس اداروں کا دھشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر متاثرین خیبر ایجنسی باڑہ جلوزئی آئی ڈی پی کیمپ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران آٹھ مشتبہ ملزمان اسلحے سمیت گرفتار کر لیے گئے۔
کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر ہونے والے اس آپریشن میں پولیس اور ایف سی کے 5 سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا،کالعدم تنظیم کے گرفتار3 افرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق گرفتار شدگان سے تفتیش کی جاری ہے جبکہ تحقیقات میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ نوشہرہ میں سرچ آپریشن میں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
سرچ آپریشن صبح سوا تین بجے شروع ہوا۔ذرائع کے مطابق احساس اداروں نے خفیہ معلومات دی تھی کہ کالعدم تنظیم کے تین سرکردہ خودکش حملہ آور خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ سے جلوزئی کیمپ پہنچ کر روپوش ہو گئے ہیں اور ایک بڑی کاروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔زرائع کے مطابق سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔