لاہور (جیوڈیسک) بھارت سے سیکیورٹی کی ضمانت ملنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی 20 کے لیے ابو ظبی کے راستے بھارت روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کررہے ہیں۔
بھارت جانے والے 27 رکنی وفد میں 12 عہدیدار شامل ہیں، اس سے قبل ائیر پورٹ پہنچنے پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔27رکنی اسکواڈ لاہور کی کرکٹ اکیڈمی سے ائرپورٹ پہنچا، ٹیم ابوظہبی کی فلائٹ سے روانہ ہوئی ہےجہاں چند گھنٹے قیام کے بعد گرین شرٹس آج شام کولکتہ روانہ ہوں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کوابوظبی لے جانے والی پرواز20منٹ تاخیرکاشکار ہوئی۔ جس کی وجہ سے ٹیم کی روانگی میں تاخیر کا سامنا ہوا۔ پروازکو3بج کر 20منٹ پر ابوظبی روانہ ہوناتھاجو 20منٹ تاخیر کے بعد 3 بجکر 40منٹ پر روانہ ہوگئی۔
ہیڈ کوچ وقار یونس اور منیجر انتخاب عالم کے علاوہ 15کھلاڑیوں کی ٹیم میں شاہد آفریدی، شرجیل خان، وہاب ریاض، عماد وسیم،احمدشہزاد،محمد عرفان،عمراکمل، محمد نواز، محمد عامر، سرفراز احمد شامل ہیں۔