اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بتائے کے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد مذاکرات کی کیا افادیت ہو گی، طالبان حملے کئے جا رہے ہیں اور حکومت مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی کی شہادت افسوسناک ہے،ایسا لگ رہا ہے کہ طالبان حکومت کا کمزور کر کے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ طالبان کی طرف سے دوسری مرتبہ مذاکرات کی خلاف وزری کی گئی ہے۔
حکومت نے کہا تھا کہ طالبان کو خط مل گیا ہے ،وہ حملے نہیں کریں گے۔ حکومت بتائے کہ طالبان کو لکھے گئے خط کا کیا نتیجہ نکلا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت سنجیدگی سے اس بارے میں سوچے اور کوئی حتمی فیصلہ کرے۔ کیا حکومت آئین اور قانون کو بلائے طاق رکھ کر مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔