لاہور: ووٹرز اتحاد ویلفیئر کے چیئر پرسن امتیاز علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری افواج پاکستان کی جانب سے کامیاب آپریشن ضرب عضب کی بدولت ممکن ہوئی۔ خودمختارقومیں اپنے مستقبل سے کبھی غافل نہیں ہوا کرتیں، روشن مستقبل کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی بہت ضروری ہوتی ہے۔۔
جس ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہووہاں لوگ اپناسرمایہ خرچ کرنے سے گھبراتے ہیں جبکہ جس ملک میں لوگوں کے جان ومال محفوظ ہوں وہاں لوگ خوشی خوشی کاروبارکرتے ہیں اسی لئے دہشتگردی کاخاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کسی صورت میں قبول نہیں اس لئے دہشتگردپیداکرنے والی فیکٹریوں کیخلاف ہرصورت بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے ۔انہوں نے افواج پاکستان اورحکومت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میںامن وامان کی بحالی کا سہرافواج پاکستان اورن لیگ کی قیادت کے سر ہے۔۔