ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خبریں 25/2/2017

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (بیورو رپورٹ) سیکورٹی انتظامات میں غفلت اور سرکاری ڈیوٹی انجام دینے کی بجائے پرائیویٹ کالجز میں غیر قانونی طورپر پڑھانے کا نوٹس لینے کا رنج حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ذریعے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو کاروائی کا نوٹس بھجوانے پر گورنمنٹ غوثیہ ڈگری کالجز کے ذمہ داران کا نام نہاد صحافت کی آڑمیں کالی بھیڑوں کے ذریعے قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے کالج میں ناچ گانے کی محفل منعقد کروانے پر مہمان خصوصی نہ بلوانے کا جھوٹا پراپیگنڈہ سیاسی سماجی فلاحی حلقوں کا اے سی پیرمحل کاتعلیم مافیا اور نام نہاد صحافت کی آڑمیں کالی بھیڑوں کے خلا ف ایکشن لینے پر خراج تحسین ،، کالج میں ناچ گانے کاطوفان بدتمیزی برپا کرنے پر شہریوں میں غم وغصہ کی لہرتفصیل کے مطابق موجودہ دہشت گردی کی وجہ سے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے گورنمنٹ غوثیہ ڈگری چک333گ ب کے پرنسپل انفاس احمد کو سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں ہدایات کے لیے طلب کیا جنہوںنے بار بار طلب کرنے کے باوجود اپنے والد کی بیماری کا بہانہ بنادیا ان کی غیر موجودگی میں سیکورٹی کے امور کے لیے کوئی بھی ذمہ دار نہ آیا اور لیکچرار محمد طارق نے اپنے آپ کو نمائندہ پرنسپل ظاہر کرکے جواز پیش کرنے کی کوشش کی تو چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار کی موجودگی میں کالج میں ناچ گانے کاطوفان بدتمیزی برپا کرنے پراور سیکورٹی کے حوالے سے مناسب اقدامات نہ کرنے پر سرزنش کی تو محمد طارق لیکچرار نے سخت بدتمیزی اور جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کرنے کی دھمکیاں دی جس پرحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ذریعے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو کاروائی کا نوٹس بھجوادیا جس پر گورنمنٹ غوثیہ ڈگری کالجز کے ذمہ داران نے کا نام نہاد صحافت کی آڑمیں کالی بھیڑوں کے ذریعے قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے کالج میں ناچ گانے کی محفل منعقد کروانے پر مہمان خصوصی نہ بلوانے کا جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی سیاسی سماجی فلاحی حلقوں نے اے سی پیرمحل کاتعلیم مافیا اور نام نہاد صحافت کی آڑمیں کالی بھیڑوں کے خلا ف ایکشن لینے پر خراج تحسین کرتے ہوئے اقدام کو سراہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورورپورٹ) گورنمنٹ غوثیہ ڈگری کالجز فرید آباد کے ذمہ داران کی ،،انفاس احمد پرنسپل کے والد کی غائبانہ نمازجنازہ کے بہانے طلبہ کو جمع کرکے طلبہ کے ہاتھ کھڑے کرکے شوشل میڈیا میں احتجاج کے لیے تصاویر بناکر طلبہ کو گمر اہ کرنے کی کوشش کی غائبانہ نمازجنازہ کے لیے جمع کیے گئے طلبہ کو احتجاج کا رنگ دینے کے لیے طلبہ کے ہاتھ کھڑے کرواکر پریشان کردیا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ غوثیہ ڈگری کالج چک نمبر333گ ب فرید آباد کے اساتذہ کا حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے سیکورٹی اور دیگر امور کی کوتاہی غفلت کی بناء پر مجاز اتھارٹی کو کاروائی کے لیے نوٹس بھجوانے پر تنازعہ چلا آرہا ہے کالج کے اساتذہ نے کاروائی سے بچنے کے لیے اساتذہ نے پہلے خط مہم کے لیے ذریعے اردگر دکے کالجز کے اساتذہ کو جمع کرنے کی کوشش کی مایوسی پر خود ہی لان میں جمع ہوکر سوشل میڈیا کے ذریعے احتجاج کی تشہیر ی مہم شروع کی مگر اس میں ناکامی پر پرنسپل انفاس احمد کے والد کی غائبانہ نمازجنازہ کے بہانے طلبہ کو جمع کرکے طلبہ کے ہاتھ کھڑے کرکے شوشل میڈیا میں احتجاج کے لیے تصاویر بناکر طلبہ کو گمر اہ کرنے کی کوشش کی سماجی حلقو ںنے مجاز اتھارٹی سے چند شرپسند اساتذہ کی طرف سے گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے اور اے سی پیرمحل کے خلا ف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے