اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنے کے باعث سیکورٹی انتہائی سخت ہے ، پارلیمنٹ ہاؤس ، ایوان صدر اور ایوان وزیر اعظم سمیت اہم عمارتوں میں فوج کے جوان موجود ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کا ریڈ زون ملکی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث علاقے میں سیکورٹی بھی انتہائی سخت ہے، پولیس، ایف سی اور رینجرز کے پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔
اہم عمارتوں کی سیکورٹی کیلئے فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے ، پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر، ایوان وزیراعظم، سپریم کورٹ اور دیگر عمارتوں میں پاک فوج کے جوان سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔