اسلام آباد(جیو ڈیسک)اسلام آبادچیف الیکشن کمیشنر فخر الدین جی ابراہیم نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو خط لکھا ہے کہ موجودہ سیکورٹی پلان ناکافی ہے، کوشش کی جائے کہ حساس ترین ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کے اہل کارموجود رہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے آرمی چیف کو لکھے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور فوج کو مل کر کوشش کرنا ہو گی کہ انتخابات شفاف اور غیر جانب دارانہ ہوں لہذاحساس پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور یہ کوشش کی جائے کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر فوج موجود رہے۔