سیکورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیکورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تعلیمی اداروں اور ایئرپورٹس کی سیکورٹی مزید سخت کی جائے۔ لاہور میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیکورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ مؤثر بنائی جائے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔

قائد اعظم سولر پارک منصوبے پر اجلاس میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ 100 میگاواٹ سولر پاور کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ اس منصوبے پر چینی کمپنی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اس سے قبل صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور نے قوم اور دنیا کو ہلاکر رکھ دیا، دہشت گردوں کا نام و نشان مٹا کر وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔