سیکیورٹی پالیسی میں سول وملٹری بیورو کریسی کو کردار نہ دیا جائے، رضا ربانی

Raza Rabbani

Raza Rabbani

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سول اور ملٹری بیوروکریسی کو نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے قیام میں کوئی کردار نہ دیا جائے۔ جو مسائل سول یا ملٹری بیوروکریسی سے سامنے آتے ہیں ان کے کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی امن و امان کے مسئلے کے اوپر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتی۔ کیوں کہ یہ بہت نازک مسئلہ ہے۔

پاکستان اس وقت ایسے اقدامات کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان کا کہنا تھا کہ اگر سول اور ملٹری کے درمیان ہم آہنگی نہیں ہوگی تو پھر امن و امان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، جان کیری نے میٹھے انداز میں ڈو مور کا ہی مطالبہ کیا، اور جان کیری نے واضع الفاظ میں ٹرون حملوں کو جاری رکھنے کا بھی کہا، میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی تھی اور اس نے 87 تجاویزات دی تھیں۔اگر ان تجاویزات کو استعمال کیا جائے تو کافی اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔