راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان بیس بال فیڈریشن نے اٹھائیس دسمبر سے راولپنڈی میں قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ کرانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ مقابلے اکتیس دسمبر تک جاری رہنے تھے جس میں ملک بھر سے آٹھ ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔
فیڈریشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایونٹ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ خواتین کے لئے بیس بال کے مقابلے سال بھر میں صرف ایک بار ہوتے ہیں جو اب سیکورٹی خدشات کی بناء پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے لاہور میں ہونے والی پنجاب گیمز پہلے ہی ملتوی ہو چکی ہیں۔