سیکیورٹی خدشات کے باعث کراچی سینٹرل جیل کے اطراف کی سڑکیں آمدورفت کیلئے بند

Karachi Central Jail

Karachi Central Jail

کراچی (جیوڈیسک) سیکیورٹی خدشات کے باعث سینٹرل جیل کے اطراف سڑکیں عام ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔

ملک بھر میں پھانسی کی سزاپر عملدرآمد کے بعد دیگر اہم تنصیبات کی طرح سینٹرل جیل کراچی پربھی حملوں کے خطرات ہیں جس کے باعث جیل کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیاہے۔ جیل کے اطراف کی سڑکیں شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک عام ٹریفک کے لئے بند کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامیہ کالج کی جانب سے سینٹرل جیل کی جانب آنے والی سڑک نیوٹاؤن تھانے کے سامنے یوٹرن تک ایک ٹریک بند رہے گا، دوسری جانب تین ہٹی سے سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے تک آنے والی سڑک کو پی آئی بی کالونی سے بند کر دیا گیا ہے۔