لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ بار کی سابق صدرعاصمہ جہانگیر کاکہنا ہے کہ سیاسی پارٹیاں ڈبل کراس کرسکتی ہیں مگر وکلاء نہیں،بار نہ ہوں تو سیاسی جماعتیں دو دن نہ نکال سکیں ۔
لاہورہائی کورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی پارٹی یہ نہ سمجھے کہ وہ بار کے عہدیدار کو جتوا سکتی ہے، وہ بار کی سیاست میں اتنی مداخلت کریں جتنی انہیں زیب دیتی ہے، کسی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی وکیل یا شخص کی زبان بندی کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وکلاء اصولوں پر کھڑے ہوتے ہیں اصولوں سے نہیں ہٹتے، بار عدلیہ کا ادارہ ہے ،وکیل یا ججوں کی ملکیت نہیں۔
عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ افتخار محمد چوہدری کے جانے سے عدلیہ میں اچھی تبدیلیاں آئی ہیں ۔