MSO تحفظ طلبہ کے لیے ہر ممکن کوشش کے لیے کوشاں ہے۔ صدیق شیرازی، انور علی صدیقی

Karachi

Karachi

کراچی: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن نے 16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک اسکول کی یاد میں “یوم تحفظ طلبہ” کے طور پر منایا۔اس موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کی جانب سے تمام زونوں میں تعزیتی سمینار اور نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔

MSO کراچی ڈویژن کی جانب سے “یوم تحفظ طلبہ وپیام امن”سمینار سے مخاطب ہوتے ہوئے MSO کراچی کے ناظم صدیق شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم تحفظ طلبہ کے لیے ہر ممکن کوشش کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن ہمارے مستقبل کی شاخوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

اسی لیے وہ مستقبل کے معماروں یعنی طلبہ کو نشاناں بنا رہا ہے۔ اس موقع پر ناظم عمومی کراچی انور علی صدیقی ، ناظم اطلاعات کراچی عنا یت ا للہ فاروقی کا کہنا تھا کہ دینی و عصری تعلیمی اداروں کے طلبہ ملک کے معمار ہیں لہذا دونوں تعلیمی اداروں کا تحفظ لازم و ملزوم ہے۔ سمینار کے آخر میں شہداء آرمی پبلک کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔