سیکورٹی کے نام پر وی آئی پی کلچر کو فروغ اور عوام کو مشکلات سے دوچار کرنا بیڈ گورنس کی مثال ہے:نور محمد انگریز

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حفاظتی اقدامات کے نام پر شاہراہ فیصل تا پہلوان گوٹھ چورنگی شاہراہ کی بندش اور ائر پورٹ سیکورٹی فورس کی جانب سے عوام کے ساتھ ہتھک آمیر رویئے کے خلاف گلستان جوہر ،پہلوان گوٹھ اور بھٹائی آباد کے مکینوں کا احتجاج احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق مشاورتی کونسلر نور محمد انگریز نے کہاکہ حفاظتی انتظامات کے نام پر وی آئی پی کلچر کو فروغ دینا کا سلسلہ فوری بند کیا جائے انہوں نے کہاکہ عوام کو مشکلات سے دو چار کرنا بیڈ گورنس کی مثال ہے۔

حکمراں عوام کو مشکلات میں ڈالنے کی بجائے اپنے حفاظتی انتظامات کو موثر بنا ئیں شاہراہ کو عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے فی الفور کھو لا جائے اگر ائر پورٹ انتظامیہ نے شاہراہ کی بندش کا سلسلہ جاری رکھا تو عوام اپنے مطالبے حق میں شاہراہوں پر دھرنا دینگے اس موقع پر مظاہرین نے وفاقی وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا حفاظتی انتظامات کے نام شاہراہ فیصل تا پہلوان گوٹھ چورنگی تک عوامی شاہراہ کی بندش کا فوری خاتمہ کرائیں اور عوام کو آمد و رفت میں حائل عذاب سے نجات دلا ئیں اس موقع پر مظاہرین نے ائر پورٹ سیکورٹی فورس کی جانب سے عوام کے ساتھ ہتھک آمیر سلوک پر ائر پورٹ انتظامیہ اور ائر پورٹ سیکورٹی فورس کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی۔