لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وزیر داخلہ چودھری نثار کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ لائسنس شدہ اسلحہ بردار رکھنے کی اجازت دی جائے کیونکہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) ہو گی۔ خط کی کاپی وزیر اعظم ،وزیر اعلی وفاقی اور صوبائی سیکرٹری داخلہ کو بھی ارسال کر دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف ان کے ذاتی گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا بلکہ لائسنس یافتہ اسلحہ بھی پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا جو ابھی تک واپس نہیں کیا جا رہا ہے۔