کروڑ لعل عیسن کی خبریں 16/1/2016

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) معضر صحت کھل بنولا اور ونڈا فروخت کرنے پر دو دوکان داروں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق گزشتہ روز APVOڈاکٹر محمد توصیف اور ڈاکٹر رضوان نے دودھ دینے والے جانوروں کوکھلائی جانے والی کھل بنولہ میں خطرناک مواد کمیکل زہریلی اشیاء ویسٹ کاٹن چونا لکڑی کا برادا مضعر صحت کپڑے رنگنے والے رائس پالش وغیرہ ڈال کر فروخت کرنے والے دودوکان داروں عبدالرحٰمن سنز بسرا چوک اور محمد اسلم کباڑیا کلمہ چوک کی دوکانوں پر چھاپے مار کر کھل ونڈا برامد کر کہ تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کرا دیے۔ڈاکٹرمحمد توصیف کے مطابق جانوروں کو اس قسم کی خوارک کھلانے سے مضر صحت گوشت و دودھ انسانوں میں مہلک بیماریوں کا سبب بن رہا ہے اس قسم کی خوراک بنانے اور فروخت کرنے والے بے ضمیر انسان ہیں جن کے خلاف کاروائی جاری رہے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) چئیرمین یونین کونسل کے مسلح رشتے داروں نے 60سال سے چالو سڑک پر ہل چلا کر زمین کاشت کر لی پولیس تھانہ کروڑ چار روز گزرنے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی یہ بات محمد حنیف ولد غلام حیدر، محمد بخش عرف کالو، محمد علی پسران غلام حیدر، مرید حسین ولد قادر بخش، مختیار حسین ولد ملنگ ذات جھکڑ سکنہ چک نمبر 99 ATDA درباری والا نے 11جنوری کو اقبال حسین، الطاف حسین، کالو خان، طالب حسین، محمد اجمل عرف کوڑو، ریاض حسین، اظہر حسین، منور حسین، مظہر حسین، توقیر حسین،غلام سرورسواگ کے خلاف دی گئی درخواست میں کہا کہ وہ 60 70سال سے یہاں آباد ہیں اور 60 70سال سے راستہ استعمال کر رہے ہین 10جنوری کو الزام الہان ڈنڈے سوٹوں اور ریفلوں سے مسلح ہو کر پہنچ گئے اور للکارا کہ اگر کوئی نزدیک آیا تو جان سے مار دیں گے اپنے ٹریکٹر لے کر شارع عام سڑک اور پانی کے کھال کو توڑ دیا۔محمد حنیف کے مطابق ملزمان چئیرمین ہونین کونسل فیروز علی خان کے رشتے دار ہیں 4روز سے تھانہ کے دھکے کھا رہے ہیں لیکن پولیس با اثر ملزمان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔