سحری اور افطاری کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری تنگ آ گئے

Loadshedding

Loadshedding

گجرات (جی پی آئی) گجرات شہر میں سحری اور افطاری کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری تنگ آگئے ہیں ،واپڈا احکام نے رمضان میں لوڈ شیڈ نگ کی انتہا کر دی ہے اور اس کا دورانیہ پہلیسے زیادہ ہو گیا ہے۔

رمضان سے پہلے دس سے بارہ گھنٹے بجلی بند کی جاتی تھی مگر اب اس کا دورانیہ 18گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے حالانکہ حکومتی اعلان کے مطابق رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کی جائیگی مگر اس میں کمی تو کیا اس میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سخت گرمی کے دوران واپڈا احکام سحری اور افطاری سے قبل بجلی بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو افطاری اور سحری کرنے میں بے حد مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اپنے وعدے کو پورا نیں کرسکتی تو پھر اس کو اپنے گھر چلے جانا چائیے۔