لالہ موسیٰ (جی پی آئی) سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیدنگ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے قوم کیلئے خصوصی پیکج ہے، پانچوں نمازوں کے اوقات سمیت سحر اور افطار میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاکہ عوام ان کو ہمیشہ یاد رکھیں،
ان خیالات کا اظہارسابق سٹی ناظم لالہ موسیٰ کنونیئر آواز خلق سنو تحریک نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ نمازوں کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ تو واپڈا کا وطیرہ ہے اب محکمہ سوئی گیس نے سحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے انہوں نے کہاکہ مقامی ایم این اے اور ایم پی اے بھی عوام کو مشکلات سے نکالنے کے خودکوئی اقدامات نہیں کر رہے بلکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے نام نہادکوآرڈینیٹرز مقرر کر کے خود بری الذمہ ہو چکے ہیںانہوں نے مزید کہاکہ محکمہ سوئی گیس کے آفسیران لالہ موسیٰ میں سحری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں،سحری کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے لالہ موسیٰ کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔